ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
دہشتگرد مختلف اطراف سے تھانے پر 45 منٹ تک فائرنگ کرتے رہے، تاہم ناکامی کے بعد وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ایک اور واقعے میں، چشمہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل محمد علی شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ شہید محمد علی ڈی ایس پی سیکیورٹی کے ساتھ تعینات تھے اور وہ اپنے گھر پہاڑپور جاتے ہوئے نشانہ بنے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں اور واقعہ کی نوعیت کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔ علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کیا گیا ہے۔ شہید کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔