لاکھوں کے ڈاکے چوریاں شہری خوفزدہ

چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے زیورات موبائل فونز،گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق رائے ونڈ میں قیصر سے1 لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون,مصری شاہ میں فیاض سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,ماڈل ٹاؤن میں جعفر سے1لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون, باغبانپورہ میں مقدس سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں اشرف سے40 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نشترکالونی اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ ملت پارک اور اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔