نواب ٹائون اور لاری اڈا سے گاڑیاں ،کئی مقامات سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ڑرائع کے مطابق ہیئر میں عبداللہ سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون,قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں حماد سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون, نوانکوٹ میں ارتضی سے1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون, نشترکالونی میں تیمور سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,ٹبی سٹی میں غضنفر سے 1لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نواب ٹاون اور لاری اڈا سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ سندر اور ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔