شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا،مقدمات
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق لو?رمال میں فیضان سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان, شاہدرہ میں الیاس سے 2 لاکھ75ہزار نقدی اور موبائل فون۔شالیمار میں زاہد سے 2 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون,مصطفی ?باد میں تنویر سے 2لاکھ 35ہزار اور موبائل فون۔نواب ٹاون میں کاشف سے 1لاکھ 85ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا. غازی آباد اور ٹاون شپ سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ ملت پارک اور اقبال ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔