لاکھوں کے ڈاکے ، چوریاں،شہری خوفزدہ

 متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا 

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق لیاقت آباد میں فردوس سے1 لاکھ35ہزار روپے اور موبائل فون, گوالمنڈی میں ظہیر سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,گرین ٹاؤن میں محسن سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون, ساندہ میں انجم سے 1لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون, شادباغ میں ظفر سے1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.جنوبی چھاونی اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ ستوکتلہ لاری اڈا اور لٹن روڈ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔