لاکھوں کے ڈاکے چوریاں، شہری خوفزدہ

 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق گرین ٹاون میں اختر سے 1لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون۔شالیمار میں جاوید سے 1لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں اعظم سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔شیراکوٹ میں ساجد سے1 لاکھ70 ہزار روپے اور موبائل فون,فیکٹری ایریا میں فرخ سے 1 لاکھ 65ہزار نقدی اور موبائل فون، لیاقت آباد میں بختیار سے 1 لاکھ 60ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔غازی آباد اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ شادمان نولکھا اور یکی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔