لاکھوں کے ڈاکے ، چوریاں ، شہری خوفزدہ

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس بی میں مشتاق سے 1لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون۔غازی آباد میں الطاف سے 1لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں جہانگیر سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔گارڈن ٹاون میں عرفان سے1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون،داتا دربار میں اشرف سے 1لاکھ 20 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،نشترکالونی میں حیدر سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شادباغ اور مزنگ سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک ٹبی سٹی اور ماڈل ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔