بڑی پارک کا رہائشی 12سالہ محمد علی کو گلی میں لگے کھمبے سے کرنٹ لگاہسپتال پہنچایا گیاجہاں پر وہ دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں 12سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ نشتر کالونی بڑی پارک کا رہائشی 12سالہ محمد علی کھیل رہا تھا کہ اس دوران گلی میں لگے کھمبے سے اسے کرنٹ لگ گیا زخمی 12سالہ محمد علی کو طبی امداد کیلیے ہسپتال پہنچایا گیاجہاں پر وہ دم توڑ گیا پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی