مصری شاہ سوامی نگر میں 12سالہ دانیال کرکٹ بال پکڑنے گیا ، نجی کمپنی کے ٹاور سے کرنٹ لگ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ کے علاقے میں 12سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ مصری شاہ سوامی نگر میں 12سالہ دانیال کرکٹ بال پکڑنے گیا جہاں نجی کمپنی کے ٹاور میں پہلے سے ہی کرنٹ موجود تھا جس کے باعث دانیال شدید جھلس کر زخمی ہوگیا 12سالہ دانیال زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد دم توڑ گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کا ٹاور سرکاری سکول کی دیوار کے ساتھ ہی نصب تھا ننگی تاروں کی وجہ سے ٹاور میں کرنٹ موجود تھا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔