ٹوکا مشین سے کرنٹ لگنے پر 15 سالہ لڑکا بری طرح زخمی

 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ ) ٹوکا مشین سیکرنٹ لگنے پر 15 سالہ لڑکا بری طرح زخمی ہوگیا۔ شاہکوٹ کے علاقے چھوٹا پنڈت والا میں چارہ کاٹنے والی ٹوکا مشین سے کام کے دوران 15 سالہ عبدالرحمن کو بجلی کا زور دار جھٹکا لگا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ ریسکیواہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی لڑکے کوتحصیل ہسپتال شاہکوٹ منتقل کردیا۔