12سالہ شاہد دم گھٹنے سے چل بسا ، زخمی ہونیوالے بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ مانگا روڈ کے علاقے واقع ایک گھر میں آگ لگنے کے باعث 12 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ ایک اور بچہ زخمی ہو گیاریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ آگ گھر کے ایک کمرے میں لگی تھی تاہم اہلکاروں کے پہنچنے تک آگ پر قابو پایا جا چکا تھاجائے حادثہ سے 12 سالہ شاہد ولد کرامت مسیح مردہ حالت میں ملا، جو دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے میں ایک اور بچہ زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے بعد جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیاریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اہل علاقہ میں واقعے کے بعد شدید افسوس اور سوگ کی فضا پائی جاتی ہے۔