2ماہ قبل اغوا ہونیوالا 12سالہ لڑکا بحفاظت بازیاب

قصور (خصوصی رپورٹ)تھانہ بی ڈویڑن پولیس نے علاقہ چکی پیارے لال سے دو ماہ قبل اغوا ہونیوالے12سالہ لڑکے کوبحفاظت بازیاب کروالیا،04ستمبر کو خاتون ساجدہ بی بی نے تھانہ بی ڈویڑن میں مقدمہ درج کروایا کہ اسکا 12سالہ بیٹا عرفان عرف ببلو گھر سے کام پر گیا جو واپس نہیں آیا، جس کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا ہے، پولیس نے مغوی عرفان عرف ببلو کی تلاش شروع کردی،بیٹے کی بحفاظت واپسی پر والدہ نے قصور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔