پٹرول پمپ ، ٹک شاپ ، مسجد ، ریسٹ رومز ، فوڈ پوائنٹس بنیں گے
لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور رنگ روڈ پر سفر کرنے والوں کے لیے بڑی سہولت،6 مقامات پر سٹیٹ آف دی آرٹ ریسٹ ایریاز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رنگ روڈاتھارٹی لیز کے تحت ریسٹ ایریازسائٹس کومالی طور پر مستحکم افراد و کمپنیوں کودے گی ،رنگ روڈاتھارٹی نے لیزایگریمنٹ ڈرافٹ اورماہانہ آمدن کاتخمینہ لگانے کا کام مکمل کرلیا۔لاہوررنگ روڈ پر 6سائٹس کو آئندہ چند روز میں لیز پر دینے کے لئے پیشکش طلب کرلی جائیں گی،کم سے کم ساڑھے 4اور زیادہ سے زیادہ 5کنال کی سائٹس رکھی گئی ہیں،ایک سائٹ پر پٹرول پمپ ، ٹک شاپ ، مسجد ، ریسٹ رومز ، فوڈ پوائنٹس بنیں گے،اڈا پلاٹ ، ہلوکی ، کماہاں ، ایئرپورٹ کے بالمقابل ، محمود بوٹی سائٹس شامل ہیں۔رنگ روڈ اٹھارٹی 6سائٹس کو کامیاب لیز کرنے پر سالانہ 20 کروڑ سے زائدآمدن حاصل کرے گی۔ رنگ روڈ اتھارٹی کے مطابق لیزایگریمنٹ پرحتمی کام جاری ہے،سائٹ سلیکشن مکمل کرلی گئی ہے۔