لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کامزیددو سروس ایریاز لیز پر دینے کیلئے اظہارِ دلچسپی کا اشتہار،لاہور رنگ روڈ کے رائٹ آف وے میں سروس ایریاز 20 سالہ مدت کیلئے لیز پر دئیے جائینگے۔ لیز میں مزید 10 سالہ توسیع کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔اڈہ پلاٹ سروس ایریا 10 کنال جبکہ نیازی انٹرچینج سروس ایریا 14 کنال پر مشتمل ہے،خواہشمند فرمز اور کمپنیاں مقررہ شرائط و دستاویزات کے مطابق درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں۔ٹینڈرز جمع کروانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر 2026 صبح 11 بجے مقرر،بولیاں 13 اکتوبر کو صبح 11:30 بجے کھولی جائینگی۔