رنگ روڈ سروس ایریاز کے مالیاتی بڈز کا عمل مکمل

فیز ون میں رنگ روڈ پر چھ جدید سروس ایریاز قائم کیے جائیں گے
لاہور (خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کا لاہور رنگ روڈ سروس ایریاز منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر انور ، چیئرمین رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل، سپیشل سیکرٹری اور دیگر نے شرکت کی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور رنگ روڈ سروس ایریاز کے مالیاتی بڈز کا عمل مکمل کر دیا گیاہے، فیز ون میں رنگ روڈ پر چھ جدید سروس ایریاز قائم کیے جائیں گے،ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کیا جائے، تمام سروس ایریاز کے تھری ڈی ڈیزائن تیار کیا جائیں۔ سروس ایریاز کے لیے جامع شجرکاری پلان تیار کیا جائے، اڈا پلاٹ، ہلوکی، نیازی انٹرچینج، شریف پورہ، کماہاں، ملتان روڈ انٹرچینج پر ہوں گے، لاہور رنگ روڈ پر جدید معیار کی سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی، جدید سہولیات سے آراستہ سروس ایریاز رنگ روڈ کے انفراسٹرکچر میں اہم اضافہ ہوں گے، صوبائی وزیر نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام مراحل جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔