ملزم آصف ،طاہرسے موبائل فون اور 75 ہزار نقد جوے کی رقم برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سِول لائنز کی ہدایت پر قمار بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے مزنگ اور گڑھی شاہو پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے آنلائن جوا کھیلنے والے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو موبائل میں BET PRO ایپ پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیاملزم آصف اسلم کے قبضے سے موبائل فون اور 70 ہزار نقد جوے کی رقم برآمد کی گئی ملزم طاہر علی کے قبضے سے موبائل فون اور 5 ہزار نقد رقم برآمد کی گئی ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق قمار بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،