قمار بازوں کے خلاف گھیرا تنگ

کاظم، رضا، حنیف، عمر، شہباز، یوسف  ایشیاء کرکٹ کپ کے میچوں پر آن لائن جواء کرواتے تھے
 2 لیپ ٹاپ، 12 موبائل فونز، ایل سی ڈی، ڈوائس، 3 لاکھ سے زائد رقم اور اشیاء برآمد :ایس پی ڈاکٹر محمد عمر 
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی قمار بازوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیاایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بہترین کارروائی کرتے ہوئے 9 قمار باز کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزمان راوی بلاک میں گھوڑوں کی دوڑ پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان ایشیاء کرکٹ کپ کے میچوں پر بھی آن لائن جواء کرواتے تھے ملزمان سے 2 لیپ ٹاپ، 12 عدد موبائل فونز، ایل سی ڈی، ڈوائس اور نقدی برآمد کی گئی ملزمان نے 3 لاکھ سے زائد رقم اور اشیاء بھی سٹے بازی پر لگائے ہوئے تھے، کاظم، رضا، حنیف، عمر، شہباز، یوسف اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیاایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی آن لائن جواء کروانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں