قمار بازوں کے گرد گھیرا تنگ

 ملزمان میں زیشان، آصف، شبیر، فہد، شہزاد اور کامران شامل ہیں 
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر قمار بازوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیاایس ایچ او باٹا پور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 6 جواریے کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان میں زیشان، آصف، شبیر، فہد، شہزاد اور کامران شامل ہیں ملزمان کو تاش پر جواء کھیلتے ہوے موقع سے گرفتار کیا گیاملزمان کے قبضہ الات قماری بازی اور داؤ پر لگی نقد رقم برآمد کر لی گئی ایس ایچ او باٹا پور انصر نواز کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باٹا پور انصر نواز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ قمار بازوں،
 گدا گروں، قحبہ خانوں کے خلاف بلا امتیاز کارروا?یاں جاری ہیں