پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،6گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی جانب سے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ چھٹی کے روز مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا گیاترجمان ڈولفن کے مطابق کارروائیاں شیرا کوٹ، فیکٹری ایریا اور دیگر مقامات پر کی گئیں جہاں ملزمان چھتوں پر پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں مصروف تھے۔ ڈولفن سکواڈ نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیاگرفتار افراد میں سمیر، بلال، فہیم، احد سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے درجن سے زائد پتنگیں، 8 خطرناک کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ایس پی ڈولفن محمد خان کا کہنا ہے کہ لاہور سے پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ ڈولفن سکواڈ پتنگ بازی کے سدباب کیلئے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی۔