گوالمنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کامیاب کارروائی ،سات گرفتار

 قمار بازوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی:ایس پی سٹی بلال احمد  
 لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق گرفتار افراد تاش کے ذریعے سٹے بازی میں مصروف تھے گرفتار ملزمان میں رحمت، شہباز، وسیم، محمود سمیت دیگر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی 40 ہزار روپے سے زائد رقم اور تاش کے پتے بھی برآمد کرلیے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس پی سٹی بلال احمد نے کامیاب کریک ڈاؤن پر ایس ایچ او گوالمنڈی یونس بھٹی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ قمار بازوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔