ملزمان نے کوریئرکمپنی کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈکیتی کاجھوٹاڈرامہ رچایا
لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹاؤن میں ڈلیوری بوائے سے ہونے والی ایک لاکھ 21 ہزار کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیا،ڈلیوری بوائے خود ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلاپولیس کے مطابق ملزمان نے کوریئرکمپنی کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈکیتی کاجھوٹاڈرامہ رچایا،چند روز قبل ڈلیوری بوئے کوریئر کمپنی کا کیش لیجا رہا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پلاننگ کے تحت ڈکیتی کا ڈرامہ کیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو جھوٹی ڈکیتی و فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے،ملزمان آپس میں رشتہ دار ہیں اور چند روز قبل واردات کا پلان بنایا تھاایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے 1 لاکھ 21 ہزار نقدی،2 پستول، موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے،ملزمان میں ڈلیوری بوئے زین، محسن، احسن شامل ہیں مقدمہ درج کر لیا۔