ملزم سے 15لاکھ برآمد ، صہیب 5سال سے کام کر رہا تھا رقم کچن میں چْھپا ئی
لاہور(کرائم رپورٹر)ریس کورس میں آفس سے 15 لاکھ روپے چوری کا ڈراپ سین ہوگیاآفس بوائے ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ریس کورس پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو 8 گھنٹوں میں گرفتار کر لیاایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزم نے 15 لاکھ کی رقم خرد برد کرنے کے لیے چوری کا جھوٹا ڈرامہ رچایاملزم صہیب 5سال سے آفس میں بطور آفس بوائے کا کام کر رہا تھا،ملزم نے پلاننگ کے تحت رقم کو کچن میں چْھپا دیا اور چوری کا جھوٹا ڈراما کیا۔ملزم صہیب سے چوری شدہ 15لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے، ملزم صہیب کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا۔