14 لاکھ 82 ہزار کی چوری کا ڈراپ سین،کالر ماسٹر مائنڈ نکلا

اعجاز نے سالے کی امانت کے طورپررکھوائی رقم خرد برد کرنے کے لیے چوری کا جھوٹا ڈراما رچایا تھا
 لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں میں گذشتہ رات 14 لاکھ 82 ہزار کی چوری کی 15 کی کال کا ڈراپ سین ہوگیا ۔ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق اعجاز کالر ہی چوری کی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ملزم اعجاز بھاری رقم سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ملزم اعجاز نے 14 لاکھ 82 ہزار کی رقم خرد برد کرنے کے لیے چوری کا جھوٹا ڈراما رچایا۔ملزم کے سالے نے اپنے پیسے اس کے پاس امانت کے طور پر رکھوائے تھے، ملزم نے پیسے کھانے کے لیے پلاننگ کے تحت چوری کا ڈراما کیا۔ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا جس نے دوران تفتیش سچ تسلیم کر لیا۔گھر میں چوری کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم اعجاز کے خلاف مقدمہ  درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہے ۔ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے ایس ایچ او مناواں یاسر عباس اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔