چارماہ سے پلاننگ کررہاتھا، اوکاڑہ سے گرفتارہونیوالے ملزم کااعتراف
لاہور(کرائم رپورٹر) فیصل ٹاؤن کے علاقے میں ایک گھر سے ایک کروڑ روپے اور 80 تولہ سونا چوری کرنے کی واردات کا ماسٹر مائنڈ سابقہ ڈرائیور نکلا۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرکے واقعہ میں ملوث ملزم کو ضلع اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ ملزم 1 سال قبل واردات والے گھر ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا، عیدالاضحٰی کے روز متاثرہ فیملی اپنی بہن کے گھر گئی ہوئی تھی، گھر والوں کی غیر موجودگی میں ملزم نے پلان کے مطابق واردات کی اور فرار ہو گیا۔ فرار ہوتے ہوئے ملزم نے موقع سے تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی ڈیلیٹ کر دی تھیں۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ گزشتہ 4 ماہ سے واردات کی پلاننگ کررہا تھا، ملزم کے قبضہ سے 6 لاکھ 47 ہزار نقدی، جیولری، موبائل فون و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔