ڈراپ سین، 15 پر کال کرنے والا ہی ماسٹر مائنڈ نکلا

ڈاکوئوں نے 8لاکھ لوٹ لئے ،ملزم اسامہ ، 15 پر کال جھوٹ نکلی 
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے مبینہ گن پوائنٹ ڈکیتی کا ڈراپ سین کرتے ہوئے جھوٹا مقدمہ درج کرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم اسامہ نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ساڑھے 8 لاکھ روپے اور ایک آئی فون چھین لیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کیں جن میں کوئی ڈکیتی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔پولیس کے مطابق اسامہ نجی فیکٹری میں ملازم تھا اور مالک نے اسے ساڑھے 8 لاکھ روپے بینک میں جمع کرانے کے لئے دئیے تھے۔