ڈلیوری بوائے چور نکلا

ملزم نوکری کے دوسرے روز ہی موبائل، کیش اور موٹر سائیکل لے کر رفو چکر ہو گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن راوی فاسٹ فوڈ سپلائی چین کا ڈلیوری بوائے چور نکلا ۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم نجی ریسٹورنٹ میں بطور ڈلیوری بوائے کام کرتا تھا،ملزم دوسرے روز ہی موبائل، کیش اور موٹر سائیکل لے کر رفو چکر ہو گیا،ملزم کھانے کی ڈلیوری دینے کے لیے گیا واپس نہ آیا۔ڈولفن ٹیم گلشن راوی نے ملزم کو مون مارکیٹ سے گرفتار کر لیا اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ۔ملزم علی رضا مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ و اشتہاری ہے ۔مزیدکارروائی کیلئے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کر دیا گیا۔