ویب ڈیسک: پاکستان اور آسٹریلیا نے معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے ریکوڈک منصوبے کی ترقی اور پاکستان اسٹریٹجیک انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار کو مرکزی اہمیت دی۔
اقتصادی شراکت داری اور کان کنی میں تعاون:
مذاکرات میں توانائی، معدنیات اور آبی وسائل میں شراکت داری پر زور دیا گیا۔پاکستان نے آسٹریلیا کی کان کنی کی مہارت سے استفادہ کرنے اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
جدید تربیتی پروگرامز:
آسٹریلیا نے پاکستانی اداروں کے لیے معدنیات کے شعبے میں جدید تربیتی پروگرامز کی پیشکش کی۔ان پروگرامز سے کان کنی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔
ریکوڈک منصوبہ اور ایس آئی ایف سی کا کردار:
ریکوڈک منصوبہ 65 ارب ڈالر مالیت کے ذخائر پر مشتمل ہے، جن میں 2 ارب ٹن تانبہ اور 20 ملین اونس سونا شامل ہے۔ایس آئی ایف سی نے آسٹریلوی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کو آسان بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
معاشی اثرات:
مشترکہ منصوبوں کے تحت کاروبار دوست ماحول پیدا کیا جائے گا۔معدنی وسائل کے مؤثر استعمال اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے سے معیشت کو نئی راہیں ملیں گی۔