امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات سے متعلق تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیرِ اعظم اتھونی البانیز نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔رپورٹس کے مطابق، اس معاہدے کا مقصد چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو کم کرنا ہے۔ دونوں ممالک نے مشترکہ 8.5 ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اگلے چھ ماہ میں ہر ملک ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔معاہدے کے تحت نایاب معدنیات کی کم سے کم قیمت مقرر کی جائے گی، جس سے مغربی ممالک کی کان کنی صنعت کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ اقدام عالمی سطح پر معدنی وسائل کے تحفظ اور اقتصادی خودمختاری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔