نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دبئی میں ابوظہبی کے محکمہ خزانہ کے چیئرمین سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سرمایہ کاری، تجارت اور ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کے مواقع کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، خاص طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے آپریشنز اور مستقبل کی ترقی سے متعلق دیرینہ امور کے حل پر بات چیت کی گئی۔ دونوں فریقین نے پی ٹی سی ایل سے متعلق مسائل جلد حل کرنے اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بقایامعاملات کو فوری نمٹانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے فروغ اور دوطرفہ معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔