محسن نقوی کی شہید میجر زیاد سلیم کے اہلخانہ سے ملاقات، بلند حوصلے کو خراجِ تحسین

محسن نقوی کی شہید میجر زیاد سلیم کے اہلخانہ سے ملاقات، بلند حوصلے کو خراجِ تحسین

ویب ڈیسک: شہداء کے عظیم خاندان کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی راولپنڈی میں بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ پہنچے۔

وزیر داخلہ نے شہید میجر کی والدہ، بہن اور بھائیوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ:"آپ جیسی بہادر اور بلند حوصلہ مائیں قوم کا فخر ہیں، شہداء کی قربانیوں کا قرض قوم کبھی ادا نہیں کر سکتی۔"محسن نقوی نے شہید کی والدہ کی عظمت، ہمت اور حوصلے کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شہداء کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت شہید کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھے گی۔اس موقع پر شہید میجر زیاد سلیم کے بھائی نے ان کا آخری آڈیو پیغام وزیر داخلہ کو سنایا۔ شہید کی والدہ نے بتایا کہ:"بیٹے کی شادی کو کچھ عرصہ ہی ہوا تھا، وطن سے عشق جنون کی حد تک تھا، زخمی ہونے کے باوجود ساتھیوں کو بچاتے رہے اور زخموں کی پرواہ نہیں کی۔ شوہر کے بعد اب بیٹا بھی وطن پر قربان ہو گیا، لیکن میں ہمیشہ وطن اور پاک افواج کے ساتھ کھڑی رہوں گی۔"واضح رہے کہ میجر زیاد سلیم کے والد بریگیڈیئر سلیم بھی 2005 میں وطن پر قربان ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی موجود تھے۔