فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتیں:محسن نقوی

فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتیں:محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گرد گروپ فتنہ الخوارج کے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

 انہوں نے حملے کے دوران جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی دہشت گردی کی مذموم کوشش ہے جو امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے کی گئی ہے۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ فتنہ الخوارج جیسی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قوم اور ریاست دہشت گرد اور امن دشمنوں کے سامنے متحد کھڑی ہے اور اپنے ملک کے امن و استحکام کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

انہوں نے اس حملے کے خلاف سخت ردعمل کا عندیہ دیا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔یہ واقعہ کراچی، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں کے خلاف عوام اور حکومتی اداروں کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کیا جائے گا۔