ویب ڈیسک: پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سلسلہ آج شام سے شروع ہونے جا رہا ہے، جو 31 جولائی تک جاری رہے گا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہے۔
متوقع بارش والے اضلاع:
شمالی پنجاب: راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد
وسطی پنجاب: لاہور، فیصل آباد، نارووال، سیالکوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی
جنوبی پنجاب: ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر
دریاؤں کی صورتحال:
دریائے سندھ: تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 10 ہزار کیوسک۔
دریائے راوی، چناب، ستلج، جہلم: پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ متوقع۔
تربیلا، کالا باغ اور چشمہ: نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ۔
انتظامیہ کی ہدایات:
وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا۔ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں رہنے اور دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کا حکم۔پولیس کو دریاؤں اور ندی نالوں کے اطراف پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت۔واسا، ریسکیو 1122 اور بلدیاتی ادارے نکاسی آب و ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔مشینری اور عملہ تمام چوکنگ پوائنٹس پر تعینات کیا جائے اور ڈسپوزل اسٹیشنز فعال رکھے جائیں۔نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو وارننگ: نکاسی آب کا انتظام نہ کرنے پر کارروائی کا عندیہ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ دریاؤں اور برساتی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔