غزہ جنگ بندی معاہدہ اسرائیل نے توڑا: سویڈن کے سابق وزیر اعظم کاانکشاف

 اسٹاک ہوم(آئی ا ین پی) سویڈن کے سابق وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ اسرائیل نے توڑا۔الجزیرہ کے مطابق معروف سیاست دان اور سابق سویڈش وزیر اعظم کارل بلڈٹ نے نشان دہی کی ہے کہ مسئلہ اسرائیل کی غزہ پالیسی کی بنیادوں میں ہے۔کارل بلڈٹ اس وقت یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے شریک چیئرمین ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی غم و غصے کے ردعمل میں غزہ میں اپنی پالیسیوں کو ایڈجسٹ کر رہا ہے۔کارل بلڈٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی کارروائیوں سے حماس کو کوئی خاص فرق نہیں پڑا ہے، بل کہ غزہ میں بے پناہ اضافی مصائب کا باعث بنیں، یہاں تک کہ اسرائیل کسی بھی یرغمالی کو آزاد کرانے میں ناکام رہا، اس نے اسرائیلی معاشرے کو مزید تقسیم کیا، اور اسرائیل کی ساکھ کو بہت بڑا اور بلا شبہ دیرپا نقصان پہنچا۔