تل ابیب (آئی این پی )اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سکیورٹی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر غزہ میں جنگ بندی کروانے کا مطالبہ کر دیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق موساد کے سابق چیف، اسرائیل کی داخلی خفیہ ایجنسی شاباک (شین بیت) کے سابق چیف اور آئی ڈی ایف کے سابق نائب سربراہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر موجودہ جنگ ختم کرنے کے لیے دبائو ڈالیں۔