اسرائیل لبنان 60 روزہ جنگ بندی معاہدہ طے، جلد جنگ ختم ہونے کا امکان

حزب اللہ کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری کیلئے اسرائیلی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
بیروت(آن لائن)اسرائیلی اور لبنانی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں، جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ جلد جنگ ختم ہو جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے حزب اللہ نے ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، تاہم حزب اللہ کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری کیلئے اسرائیلی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔