غزہ جنگ بندی معاہدہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے: امریکی وزیر خارجہ

آدھے یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا، معاہدے کی مدت کے دوران باقی یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنائی جائیگی
 واشنگٹن (آئی این پی)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف غزہ جنگ بندی معاہدے کیلیے مذاکرات پر کئی ہفتوں سے دن رات کام کر رہے ہیں۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اسٹیو وٹ کوف نے غزہ جنگ بندی معاہدے کیلیے بہت کام کیا ہے اور وہ اس تک پہنچنے کے قریب ہے۔مارکو روبیو نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ہم پرامید ہیں کہ اب کسی بھی دن غزہ جنگ بندی معاہدہ ہو جائے گا جس میں کم از کم آدھے یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا، معاہدے کی 60 روزہ مدت کے دوران باقی یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنائی جائے گی۔