پولیس نے مشکوک کار کوروکنے کی کوشش کی،تینوںڈاکوساتھیوں کی گولیوں کانشانہ بن گئے
ساہیوال(آئی این پی)ساہیوال میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ساہیوال میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق پولیس نے ایک مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق تینوں ملزمان ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔