سیم نالہ روڈ پر روکا تو مشکوک موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی
مارے جانیوالوں میں میرو چانڈیو گینگ کا سرغنہ بھی شامل ،ویڈیو سامنے آگئی
رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ )تھانہ منٹھار پولیس اور ڈاکو ئوں کے درمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزم ہلاک ہوگئے، جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکو ئوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ترجمان پولیس کے مطابق چک نمبر 31 سیم نالہ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزم ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو ئوں کا تعلق بدنام زمانہ میرو چانڈیو گینگ سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ ہلاک ڈاکو ئوں میں مبینہ طور پر گینگ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔ تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے مزید تصدیق اور شناخت کا عمل جاری ہے۔ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔