ساہیوال(آئی این پی )ساہیوال کے علاقے فیصل آباد روڈ پر 56 جی ڈی کے قریب سی سی ڈی اور ڈاکوئو ں میں مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے۔سی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت صدام حسین ساکن 568 گ ب فیصل آباد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے موبائل اور پسٹل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ان کا مزید بتانا تھا کہ فرار ڈاکوئوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔