ڈیرے پر سی سی ڈی کا چھاپہ،فائرنگ کا تبادلہ،ڈاکو ہلاک

چھاپے پر ملزموں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی ، جوابی کارروائی میں محمد علی زخمی ، ہسپتال میں دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) پرانا کاہنہ کے علاقے میں سی سی ڈی کاہنہ اور مبینہ ڈاکو ئوں کے درمیان پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیاپولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کاہنہ نے خفیہ اطلاع پر ایک ڈیرے پر چھاپہ مارا جہاں ریکارڈ یافتہ ملزمان موجود تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہواجسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مزیدکارروائی شروع کردی