سیالکوٹ ( بیورورپورٹ)صدر سرکل کے تھانہ کوٹلی سید امیر کی حدود میں قتل اقدام قتل اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم راحت عرف مودا اپنے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھا کہ موضع شادیوال کے قریب سی سی ڈی ٹیم سے آمنا سامنا ہو گیا فائرنگ کے تبادلے میں ملزم راحت مودا اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا ملزم پر 42مقدمات درج تھے دوسرا واقعہ ڈسکہ کے قریب پیش آیا جہاں پولیس حراست سے فرار ملزم احسن مون عتف مون انجلیک کا سی سی ڈی سے آمنا سامنا ہوا تو ملزمان نے قانون کے رکھوالوں پر فائرنگ کر دی ٹیم نے سرنڈر ہونے کا کہا بیس منٹ ہونے والی فائرنگ رکنے کے بعد ملزم احسن مون اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے شدید زخمی تھا جو ہسپتال منتقل کرنے سے قبل ہلاک ہو گیا سی سی ڈی تھانہ میں دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لئے گئے اور فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔