پاکستان کو چلانا ہے تو کراچی کو چلانا ہو گا: فاروق ستار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان کو چلانا ہے تو کراچی کو چلانا ہو گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں ٹریفک پولیس بھتہ لے رہی ہے، کونسا ادارہ بچا ہے جو کرپشن جیسی الت سے بچا ہے، شہر میں عوام کے ساتھ سوتیلی ماں سے بھی بدتر سلوک ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامی مسئلے کی مکمل ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، 18ویں ترمیم کے بعد ا?پ کے مزے لگ گئے، یہ کراچی سندھ کا مالی ،انتظامی اور سیاسی دارالخلافہ اور پاکستان کی ترقی کا انجن ہے۔سینئر رہنما ایم کیو کا کہنا تھا کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، پاکستان کو چلانا ہے تو کراچی کو چلانا ہو گا، تم ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے سے قاصر ہو، تمہاری سیاست بتا رہی ہے کہ اس شہر سے تمہارا کوئی لینا دینا نہیں، یہ شہر سندھ کے وڈیروں اور جاگیرداروں کیلئے لوٹ کا مال ہے۔