بلدیاتی نمائندوں کے دعوے کراچی کے گلی محلوں میں بہہ گئے :فاروق ستار

 میئر  مستعفی  ہوں تنخواہ اور مراعات کا خرچہ اٹھا لیں گے مگر میئر کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے
  کراچی کو آفت زدہ قرار دیں،کٹھن وقت میںٹیکس میں چھوٹ دیں:فاروق ستار 
 کراچی(آئی این پی )ایم کیو ایم  پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے میئر کراچی مرتضی وہاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ  کرتے ہوئے کہا ہے کہکہا ایسا لگتا ہے کہ قومی اتفاق رائے ہے کہ کراچی برباد ہو، وفاق کو بھی اپنا رویہ بدلنا ہوگا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے رات گئے موسلادھار سے متاثرہ سرجانی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کراچی کے میئر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے علاقوں سے نکاسی  آب نہ ہونے پر غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا بلدیاتی نمائندوں کے دعوے کراچی کے گلی محلوں میں بہہ گئے ہیں، تنخواہ اور مراعات کا خرچہ اٹھا لیں گے مگر میئر کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔فاروق ستار نے کہا ایسا لگتا ہے کہ قومی اتفاق رائے ہے کہ کراچی برباد ہو، وفاق کو بھی اپنا رویہ بدلنا ہوگا، ہم یہ نہیں کہے رہے کہ کراچی کو آفت زدہ قرار دیں لیکن کم از کم اس کٹھن وقت میں کراچی کو ٹیکس میں چھوٹ دیں۔گورنر سندھ کی تعریف کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے پاس سرکاری وسائل، فنڈز یا عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ نہیں ہے، گورنر کا عہدہ ایک نمائشی ہوتا ہے لیکن اس عہدے کو کامران ٹیسوری نے مثالی بنا دیا ہے، ہم صبح سے نکلے ہوئے تھے اور اب جا کر کراچی کا دورہ مکمل کیا، ایم کیو ایم نے ایک  اور وعدہ پورا کیا۔