پلاننگ کے تحت کراچی کو برباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، فاروق ستار

کراچی پورے ملک کی معیشت کو چلاتا ہے، اس کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک ہو رہا ہے
کراچی(آئی این پی )متحدہ قومی موومنٹ  پاکستان کے رہنما فاروق ستار  نے کہا ہے کہ ایک پلاننگ کے تحت کراچی کو برباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پورے ملک کی معیشت کو چلاتا ہے، اس کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک ہو رہا ہے۔فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 2018 میں کراچی کا ماسٹر پلان بنایا گیا تھا، جس پر 2030 تک عمل درآمد ہونا تھا، کراچی کی 4 کروڑ کی آبادی طارق منصور کے ساتھ کھڑی ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ 2007 میں ایم کیو ایم نے ایک ماسٹر پلان بنایا تھا، جوڈیشل کمیشن کے حکم پر سندھ حکومت نے اس ماسٹر پلان کو منظور کیا۔