گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن بنا ئورنہ کراچی وفاق کودو: فاروق ستار

 یہ جوڈیشل کمیشن بنانے میں جتنی تاخیر کریں گے اتنا دلدل میں پھنسیں گے:پریس کانفرنس
کراچی (آئی این پی)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار  نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی گل پلازہ سانحے پر جوڈیشل کمیشن بنائے ورنہ کراچی کو وفاق کے حوالے کردیں۔کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ پر سندھ حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں یہ جوڈیشل کمیشن بنانے میں جتنی تاخیر کریں گے اتنا دلدل میں پھنسیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ آپ کو چین سے سونے دے گا نہ جینے دے گا، نپولین کی طرح گل پلازہ تمہارا واٹر لو ثابت ہوگا، سانحہ گل پلازہ آپ کا گھمنڈ اور غرور سب خاک کردے گا، ہم کب سے ہوش میں لانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن تمہاری عقلوں پر پردہ پڑ چکا ہے