ڈمپر مافیا، ٹینکر مافیا کی دہشتگردی کیخلاف ایک لفظ نہیں کہا، کیا کوئی گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے؟
پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کو شرم آنی چاہیے وہ دھول جھونک کر انتشار کی سیاست کررہے ہیں
کراچی (آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے مرتضی وہاب ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے میئر کراچی بنے ، پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کو شرم آنی چاہیے وہ دھول جھونک کر انتشار کی سیاست کررہے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطا ب میں میئر کراچی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا گورنر کو کام کرنے دو، سب جانتے ہیں سرجانی پر قبضہ کس پارٹی نے کیا ہوا ہے؟، کراچی کیلئے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہو، مرتضی وہاب بتائیں، کیا ڈمپر مافیا کے ساتھ کوئی گٹھ جوڑ ہے؟، کراچی کیلئے مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہو، قبضے کرتے ہو، ڈمپر مافیا، ٹینکر مافیا کی دہشتگردی کیخلاف تم نے ایک لفظ نہیں کہا، کیا دہشتگردی کیخلاف شہید ہونے والوں کو معاوضہ نہیں ملتا؟ کیا ہم بھی سوال کریں؟۔انہوں نے کہا کہ مرتضی وہاب ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے میئر کراچی بنے، دو سال سے اوپر ہوگئے تمہیں کراچی کی سیٹ پر زبردستی قبضہ کیے ہوئے، ذرا اپنا نامہ اعمال بھی عوام کے سامنے رکھو، حساب دو، تمہاری صوبائی حکومت نے کیا کیا؟، کے فور 14 سال تمہارے پاس تھا، اگر سراہنے کی اخلاقی جرات نہیں تو کم سے کم کامران بھائی کو اپنا کام کرنے دو۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں چند لوگوں نے چائنہ کٹنگ کی، پیپلز پارٹی آج چائنہ نہیں رشین اور امریکن کٹنگ کر رہی ہے،