وقت آگیا ہے مقامی بلدیاتی نظام قائم کیا جائے، اگر سنجیدہ نہ لیا گیا تو کراچی میں ملین دھرنا ہوگا
اسلام آباد (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کراچی کو نئے قومی چارٹر میں شامل کرنا ہوگا۔اسلام آبا د میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا وقت آگیا ہے مقامی بلدیاتی نظام قائم کیا جائے، اگر سنجیدہ نہیں لیا گیا تو کراچی میں ملین دھرنا ہوگا۔فاروق ستار نے کہا کہ قومی ترقی تب تک نہیں ہوگی جب تک مقامی اور شہری نظام نہ ہو، گل پلازہ کے بعد جو صورتحال ہوئی ہے ہم نے وفاق کو غفلت کی نیند سے جگایا۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم نے بتایا کہ اگر کراچی کے لوگ سڑکوں پر آگئے تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا