کمشنر کراچی نے گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی ہے، جسے جلد وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کیا جائے گا۔
رپورٹ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کی مشترکہ کوششوں سے مرتب کی گئی ہے۔رپورٹ میں آتشزدگی کی وجوہات، ریسکیو آپریشنز، متاثرین اور شاہدین سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق:آگ رات 10 بج کر 15 منٹ پر لگی، اور فائر بریگیڈ کو 10 بج کر 26 منٹ پر اطلاع دی گئی۔پہلا فائر ٹینڈر 11 منٹ میں 10 بج کر 37 منٹ پر پہنچا، جبکہ ریسکیو عملہ 10 بج کر 53 منٹ پر موقع پر موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر جنوبی ساڑھے 10 بجے گل پلازہ پہنچے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آگ کا آغاز گراؤنڈ فلور پر موجود بچے کے ہاتھوں فلاور شاپ سے ہوا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں 79 افراد جان کی بازی ہار گئے، اور زیادہ تر اموات میزنائن فلور پر ہوئیں۔رپورٹ میں ریسکیو اور حفاظتی انتظامات کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔