پنجاب حکومت نے لاہور میں بسنت کے موقع پر شہریوں کے لیے مفت ٹرانسپورٹ پلان فائنل کر دیا ہے۔
کمشنر لاہور ڈویژن نے پلان کی منظوری دے دی، جس کے تحت شہری میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین اور دیگر بس سروسز سے مفت سفر کر سکیں گے۔
پلان کی تفصیلات:
لاہور کے 24 روٹس پر مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی۔
میٹرو بس سروس کی 64 بسیں اور لاہور کے فیڈر روٹس کی 228 بسیں مفت ٹرانسپورٹ فراہم کریں گی۔
سرکاری کالجز سے 54 اور یونیورسٹیز سے 73 بسیں بسنت کے لیے فراہم کی جائیں گی۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ذریعے یومیہ تقریباً 2.5 لاکھ افراد سفر کر سکیں گے۔
میٹرو بس سے گجومتہ تا شاہدرہ روزانہ 87 ہزار افراد مفت سفر کریں گے۔
فیڈر روٹس کے ذریعے یومیہ 1.27 لاکھ افراد کو سہولت دی جائے گی۔
خصوصی بس روٹس:
رانا ٹاؤن تا ریلوے سٹیشن: 13 بسیں
آر اے بازار تا چونگی: 4 بسیں
بھٹی چوک تا شاد باغ: 5 بسیں
ڈپو چوک تا چونگی: 4 بسیں
کنال تا جناح ٹرمینل: 12 بسیں
ریلوے سٹیشن تا گلشن راوی: 8 بسیں
وحدت روڈ تا قرطبہ چوک: 11 بسیں
آر اے بازار تا ناصر باغ: 13 بسیں
پرانا کاہنہ تا آر اے بازار: 19 بسیں
بھٹی چوک تا آر اے بازار: 19 بسیں
جناح بس ٹرمینل تا بی آر بی: 17 بسیں
اضافی انتظامات:
نجی کمپنی کے 5 ہزار رکشوں کو برانڈ کر کے مفت ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر، بسوں اور رکشوں کے ذریعے یومیہ 5 لاکھ 16 ہزار افراد کو مفت سفر کی سہولت دستیاب ہوگی۔