لاہور: بسنت 2026 کے دو تہوار منانے کا حتمی پلان فائنل

لاہور: بسنت 2026 کے دو تہوار منانے کا حتمی پلان فائنل

 پہلا بسنت تہوار فروری کے پہلے ہفتے (6، 7 اور 8 فروری) کو روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا، جبکہ کامیابی کے بعد مارچ کے آخر میں دوسرا تہوار منایا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بسنت 2026 صرف چند بڑے مقامات تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ پورے لاہور میں جشن منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں پلاننگ اور انتظامات سینئر افسران مریم اورنگزیب کی سربراہی میں اجلاس کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔مزید برآں، بسنت کے حوالے سے قانونی مسودہ مکمل کر لیا گیا ہے اور متعلقہ حکام کو بریفنگ دے دی گئی ہے۔ تین روزہ سرگرمیوں کی پلاننگ بھی مکمل ہے، جبکہ پتنگ اور ڈور کی فروخت صرف مخصوص مقامات پر اور حکومتی شرائط کے تحت ہوگی۔سکیورٹی اور انتظامی اقدامات پر کام جاری ہے تاکہ عوام کے لیے محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی بسنت 2026 رواں سال کے مقابلے میں زیادہ منظم اور محفوظ ہوگی۔